پاکستان سکواش سرکٹ ون ٹورنامنٹ کے افتتاحی روز 8 میچوں کا فیصلہ

منگل 8 مئی 2018 20:37

پاکستان سکواش سرکٹ ون ٹورنامنٹ کے افتتاحی روز 8 میچوں کا فیصلہ
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2018ء) پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیراہتمام پاکستان سکواش سرکٹ ون ٹورنامنٹ کے افتتاحی روز 8 میچوں کا فیصلہ ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

مصحف سکواش کمپلیکس میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے پر ی کوالیفائینگ رائونڈ میں ظہیر شاہ نے ذیشان زیب کو 3-0 سے، بلال ذاکر نے عبدالقادرکو 3-0 سے، نعمان خان نے فرحان ہاشم کو 3-0 سے،دانش اطلس نے مہران جاوید کو 3-0 کو، حارث اقبال نے کاشف آصف کو 3-0 سے،محمد فرحان نے عزیر شوکت کو 3-2 سے ،اقتدار خان نے حسیب تاج کو 3-0 سے اور منصور زمان نے عبد الملک کو 3-0 سے ہرا دیا۔ دوسرا کوالیفائینگ رائونڈ آج کھیلا جائے۔

متعلقہ عنوان :