سجاول میں پانی کا بحران مزید سنگین ہوگیا ،مختلف نہروں میں پانی دینے کا شیڈول جاری

منگل 8 مئی 2018 22:04

سجاول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2018ء) سجاول ضلع بھرمیں پانی کا بحران مزید سنگین ہوگیاہے ، علاقے میں ایک ماہ سے پانی کی فراہم بندہے محکمہ آبپاشی کی جانب سے ماہانہ تین روز کے لئے مختلف نہروں میں پانی دینے کا شیڈول جاری کیاگیاہے لیکن مقامی آبادی کا کہناہے کہ وارہ بندی میں بھی کم پانی دیاجارہاہے جس سے ٹیل میں قحط کی صورتحال پیداہوگئی ہے او رپینے کاپانی بھی دستیاب نہیں ہے ، جبکہ شہری علاقوں میں تالاب خشک ہونے کے بعد بیراجوں میں کھڑاآلودہ پانی تالاب تک پہنچاکر شہریوں کو سپلائی کیاجارہاہے ، جس سے پیٹ اور چمڑی کے امراض پھیل گئے ہیں ، پانی کی عدم فراہمی سے فصلوں کا بھاری نقصان ہواہے ،اور کاشتکاراور ہاری معاشی طورپر تباہ ہوگئے ہیں ، ادھر پانی کے متعلق محکمہ آبپاشی کے ذرائع کا کہناہے کہ نومئی سے سجاول بیراج کو پانی فراہم کیاجائے گا،

متعلقہ عنوان :