کیرولین وزنیاکی، ماریا شراپووا اور کیرولینا پلسکووا نے میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے تیسرے رائونڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا

منگل 8 مئی 2018 23:20

کیرولین وزنیاکی، ماریا شراپووا اور کیرولینا پلسکووا نے میڈرڈ اوپن ..
میڈرڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مئی2018ء) کیرولین وزنیاکی، ماریا شراپووا اور کیرولینا پلسکووا نے میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے تیسرے رائونڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق میڈرڈ میں جاری ویمنز سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں سیکنڈ سیڈ ڈنمارک کی کیرولین وزنیاکی نے آسٹریلیا کی ایشلے بارٹی کو 6-2 ، 4-6 اور 6-4 سے شکست دی۔ سابق عالمی نمبر ایک روس کی ماریا شراپووا نے رومانیہ کی ارینا کمیلا بیگو کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی اور تیسرے رائونڈ کیلئے کوالیفائی کیا۔ ان کی جیت کا سکور 7-5 اور 6-1 رہا۔ ایک اور میچ میں جمہوریہ چیک کی کیرولینا پلسکوا نے بیلاروس کی وکٹوریا آزارینکا کو دلچسپ مقابلے کے بعد 6-2 ، 1-6 اور 7-5 سے ہرادیا۔۔

متعلقہ عنوان :