راولپنڈی چیمبر کا معذور افراد کو سہولیات کی فراہمی کا مطالبہ

منگل 8 مئی 2018 22:49

راولپنڈی چیمبر کا معذور افراد کو سہولیات کی فراہمی کا مطالبہ
راولپنڈی 08مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2018ء) راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے قائم مقام صدر ناصر مرزا نے کہاہے کہ معذور افراد ملک کا سرمایہ ہیں ،معذور افراد کو سہولیات دے کر معاشرے کا کارآمد شہری بنایا جا سکتا ہے، حکومت معذور افراد کو سہولیات کے لیے قانون سازی کرے ۔

(جاری ہے)

خصوصی افراد کی بحالی کی تنظیم SPRINGایسو سی ایشن کے زیر انتظام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے قائم مقام صدر ناصر مرزا نے کہا کہ معذور افراد کو ان کے بنیادی حقوق دینے کے لیے آگہی کی ضرورت ہے ،اس حوالے سے راولپنڈی چیمبر آف کامرس تما م تر تعاون کرے گا ،معذور افراد معاشرے کا اہم حصہ ہیں ان کی محرومیوں کا خاتمہ کرنا ہو گا انہیں سفری سہولیات، ریستوران، ملازمت اور علاج معالجے کی سہولت فراہم کرنے کے لیے مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی نجی شعبہ اور حکومت مل کر اس کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جا سکتا۔