اسلامیہ کالج ہمارے اسلاف اور بزرگوں کا آثاثہ ہے‘ ڈاکٹر حبیب احمد

بدھ 9 مئی 2018 12:00

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2018ء) اسلامیہ کالج کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حبیب احمدنے کہاہے کہ اسلامیہ کالج ہمارے اسلاف اور بزرگوں کا آثاثہ ہے اور اس کا تحفظ اور جدیدسہولیات کی فراہمی ہم سب کا فرض ہے۔

(جاری ہے)

سوسال گزرنے کے باوجود اسلامیہ کالج کے کنزورویشن اور ریسٹوریشن پر بہت کم کام ہواہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز کنزویشن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ اسلامیہ کالج اب یونیورسٹی بن چکی ہے ‘انہوں نے کہاکہ اسلامیہ کالج میں اربوں روپے کے ترقیاتی کام جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :