جرمنی کی کمپنیاں ایران سے اپنا سرمایہ نکال لیں، امریکی مطالبہ

بدھ 9 مئی 2018 13:30

جرمنی کی کمپنیاں ایران سے اپنا سرمایہ نکال لیں، امریکی مطالبہ
واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2018ء) امریکا نے ایرانی جوہری معاہدے سے اپنے انخلا کے بعد ایران میں سرگرم جرمن کمپنیوں کو خبردار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اب ایران سے اپنا سرمایہ نکال لیں۔

(جاری ہے)

جرمن خبررساں ادارے کے مطابق برلن میں تعینات امریکی سفیر رچرڈ گرینل نے کہا ہے کہ جرمن اداروں کو فوری طور پر ایران میں اپنی سرگرمیاں معطل کر دینا چاہییں۔ ادھر امریکی صدر کے قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف امریکی پابندیاں دوبارہ نافذ ہو چکی ہیں اور ایران میں کام کرنے والے غیرملکی اداروں کے پاس صرف چند ماہ کا وقت ہے کہ وہ وہاں اپنے کاروبار بند کر دیں۔

متعلقہ عنوان :