اروی کے پودے 30سے 50سینٹی میٹر اونچے ہونے پر 2سے 3اقساط میں یوریا اور امونیم نائٹریٹ کھاد ڈالنے کی ہدائت

بدھ 9 مئی 2018 14:53

فیصل آباد۔9 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2018ء) زرعی ماہرین نے کہاہے کہ موسم گرما کی شدت میں بتدریج اضافہ کے ساتھ ہی اروی کی فصل پر دیمک کے حملہ کا خدشہ بڑھ جاتاہے لہٰذاکاشتکاروں کو چاہیے کہ وہ گوڈی کے دوران شگوفے توڑنے سمیت کلورپائریفاس کا سپرے بھی کریں تاکہ اروی کی پیداوار کو نقصان سے بچایاجاسکے۔ انہوںنے کہاکہ اروی کے کاشتکار فصل کی آبپاشی کی جانب بھی خصوصی توجہ دیں اور ہر 6سی7دن کے وقفہ کے بعد فصل کی آبپاشی یقینی بنائی جائے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ کاشتکار جڑی بوٹیوں کے خاتمہ کیلئے بھی بروقت اقدام کریںاور خود رو پودوں کو ختم کرنے کیلئے رواں ماہ کے دوران کم از کم تین مرتبہ فصل کی گوڈی کی جائے ۔ انہوںنے کہاکہ اگر پودوں کی بغل میں موجود شگوفے گوڈی کے دوران ختم نہ کئے گئے تو وہ کچالو کی شکل اختیارکرلیتے ہیں جس سے اروی کی پیداوار کو نقصان پہنچتاہے۔انہوںنے کہاکہ جب اروی کے پودے 30سی 50 سینٹی میٹرتک اونچے ہو جائیں تو کھیت کی ذرخیزی کو مد نظر رکھتے ہوئے دو سے تین اقساط میں 2بوری فی ایکڑ یوریااور 4بوری امونیم نائٹریٹ ڈال دی جائے۔ انہوںنے کہاکہ اس ضمن میں مزید رہنمائی کیلئے محکمہ زراعت توسیع و پیسٹ وارننگ کے عملہ کی خدمات سے بھی استفادہ کیاجاسکتاہے۔

متعلقہ عنوان :