ڈپٹی کمشنر کا گندم خریداری مرکز جھال چکیاں کااچانک دورہ

بدھ 9 مئی 2018 16:17

سرگودھا۔9 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے گندم خریداری مرکز جھال چکیاں کااچانک دورہ کیا‘ انہوں نے سنٹر پر کسانوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کاجائزہ لیا‘ اس موقع پر انہیں بتایاگیا کہ گندم خریداری مرکز سے کاشتکاروں کو میرٹ پر’’ پہلے آؤ پہلے پاؤ‘‘ کی بنیاد پر باردانہ فراہم کیا جارہاہے‘ اس طرح چھوٹے کاشتکاروں سے ترجیحی بنیادوں پر گندم خریدی جارہی ہے ‘ ڈپٹی کمشنر نے سنٹر کی سکیورٹی کو بھی یقینی بنانے کی ہدایت کی‘ انہوں نے سنٹر پر موجود کوارڈی نیٹر کو باردانہ کی فراہمی او رگندم کی خریداری کا مکمل ریکارڈ مرتب کرنے کی بھی ہدایت کی‘ اس موقع پر اے ڈی سی آر طارق خان نیازی ‘ اے سی سرگودہا عدنان شہزاد کے علاوہ محکمہ ریونیو اور خوراک کا عملہ بھی موجود تھا۔

متعلقہ عنوان :