ہالی ووڈ فلم ’’دی انکریڈیبلز 2‘‘15جولائی کو ریلیز ہو گی

بدھ 9 مئی 2018 16:39

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 مئی2018ء) 2004میں سنیما گھروں میں دھوم مچانے والی ہالی وڈ کی بلاک بسٹر سپر ہیرو اینیمیٹیڈ فلم’’’ دی انکریڈیبلز‘‘15جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی-ہدایتکارو رائٹربریڈ برڈ کی اس ایکشن ایڈونچر اینیمیٹیڈ فلم کی کہانی غیر معمولی صلاحیتوں کے مالک ایسے سپر ہیرو کے گِرد گھوم رہی ہے جو مشکل میں گرفتار لوگوں کی مدد کرتا ہے تاہم اپنی گھریلو زندگی کے آغاز پر اپنا مشن روک کر ریٹائر ہو جاتا ہے۔

(جاری ہے)

والٹ ڈزنی پکچرز اور پکسل اینیمیشین کی تیار کردہ یہ ایکشن ایڈونچر تھری ڈی فلم 15جولائی کو موشن پکچرز اور والٹ ڈزنی اسٹوڈیوز کے تحت سنیما گھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے۔

متعلقہ عنوان :