میلوس رائونک، ڈیل پوٹرو، لاجووچ اور شاپووالووف میڈرڈ اوپن ٹینس مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

بدھ مئی 16:45

میڈرڈ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 مئی2018ء) میلوس رائونک، جان مارٹن ڈیل پوٹرو، لاجووچ اور شاپو والووف پیش قدمی برقرار رکھتے ہوئے میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

میڈرڈ اوپن کے سلسلے میں کھیلے گئے مینز سنگلز لاسٹ 32 رائونڈ میچز میں کینیڈین کھلاڑی میلوس رائونک نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گریگور دمترف کو زبردست مقابلے کے بعد 7-5، 3-6 اور 6-3 سے ہرا کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی، ارجنٹائنی کھلاڑی جان مارٹن ڈیل پوٹرو نے زمہر کو ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا، فتح کے ساتھ ہی پوٹرو نے پری کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کر لی، لاجووچ نے فرانسیسی کھلاڑی رچرڈ گیسکوئٹ کو شکست فاش سے دوچار کر کے پری کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، شاپو والووف فرانس کے بینوئٹ پیئر کو ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔

متعلقہ عنوان :