مائیکل وینس اور راون کلاسن نے میڈرڈ اوپن ٹینس مینز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی

بدھ مئی 16:45

میڈرڈ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 مئی2018ء) مائیکل وینس اور راون کلاسن نے میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔ وینس اور کلاسن نے لاسٹ 32 رائونڈ میچ میں فلورین لوپز اور مارک لوپز پر مشتمل اسپینش جوڑی کو شکست دی۔

(جاری ہے)

میڈرڈ اوپن کے سلسلے میں کھیلے گئے مینز ڈبلز لاسٹ 32 رائونڈ میچ میں نیوزی لینڈ کے مائیکل وینس اور ان کے جنوبی افریقن جوڑی دار راون کلاسن نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فلورین لوپز اور مارک لوپز پر مشتمل اسپینش جوڑی کو سخت مقابلے کے بعد 3-6، 7-5 اور 10-8 سے ہرا کر پری کوارٹر فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔

متعلقہ عنوان :