نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے 120 جوانوں میں بہترین کارکردگی پر 36 ملین کے انعامات تقسیم

بدھ 9 مئی 2018 17:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2018ء) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے 120 جوانوں میں سال 2017-18ء میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر 36 ملین روپے کے نقد انعامات تقسیم کئے گئے، اس سلسلہ میںگوجرانوالہ میں منعقدہ تقریب میں ڈی آئی جی موٹروے پولیس این۔5 محبوب اسلم نے سال 2017-18ء میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ہر جوان کو 3لاکھ روپے اور سرٹیفیکیٹ سے نوازا ، انعامات حاصل کرنے والوں میں گوجرانوالہ ڈویژن این ایچ ۔

(جاری ہے)

3 کے کانسٹیبلوں سے لیکر ڈی ایس پی تک کے افسران شامل تھے، ڈی آئی جی نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس محبوب اسلم نے جوانوں کی تعریف کی اور کہا کہ روڈ یوزرز کی حفاظت کیلئے روڈ سیفٹی مہم شروع کی گئی ہے جو عوام میں شعور آگہی پیدا کرنے میں بڑا کردار ادا کرے گی اور اس سے قیمتی انسانی جانوں کے حفاظت کے ساتھ ساتھ حادثات میں کمی بھی واقع ہوگی۔انہوں نے کہا کہ سال 2017ء میں ہونیوالے سڑک کے 92حادثات میں سے 63حادثات موٹر بائیکرز کی وجہ سے ہوئے ، ڈی آئی جی محبوب اسلم نے کہا کہ روڈ سیفٹی کے حوالے سے سکولوں میں بھی آگہی مہم شروع کی جا رہی ہے جس میں موٹر سائیکل سواروں میں ہیلمٹ استعمال کی اہمیت پر بھی آگہی فراہم کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :