چینی مشہور کمپنی علی بابا نے 'دراز ڈاٹ پی کی' خرید لی

دراز کو علی بابا گروپ کو فروخت کرنیکا مقصد ایک نیا تجربہ کرنا ہے تاکہ مارکیٹ میں کمپنی سب سے آگے نکل سکے، چیف ایگزیکٹو آفیسر

بدھ 9 مئی 2018 17:48

چینی مشہور کمپنی علی بابا نے 'دراز ڈاٹ پی کی' خرید لی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2018ء) پاکستان کی مقبول ای کامرس ویب سائٹ 'دراز ڈاٹ پی' کو چین کے علی بابا گروپ نے خرید لیا۔ راکٹ انٹرنیٹ کمپنی نے اپنی جنوبی ایشیاکی مقبول ای کامرس ویب سائٹ دراز علی بابا گروپ کو فروخت کردیا ہے۔

(جاری ہے)

راکٹ انٹرنیٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) الیور سیم ور نے ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ 'دراز کو علی بابا گروپ کو فروخت کرنیکا مقصد ایک نیا تجربہ کرنا ہے تاکہ مارکیٹ میں کمپنی سب سے آگے نکل سکی'۔

انہوں نے بتایا کہ 'یہ اقدام پوری دارز ٹیم کے لیے کامیاب ثابت ہوگا'۔علی بابا کو فروخت کیے جانے کے بعد بھی دراز اسی نام سے اپنا آپریشن جاری رکھے گا۔واضح رہے کہ ای کامرس ویب سائٹ 'دراز' 2012 میں پاکستان میں وجود میں آئی تھی جسے بعد ازاں جرمنی کی کمپنی راکٹ انٹرنیٹ نے خریدا اور اس کے آپریشن کو بنگلہ دیش، سری لنکا، نیپال اور میانمار تک بڑھایا۔۔