سندھ ہائی کورٹ نے ایئر انڈس کو 30روز میں سول ایوی ایشن کی مطلوبہ شرائط پوری کرنے پر لائسنس کی تجدید کرنے کا حکم

بدھ 9 مئی 2018 18:56

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2018ء) سندھ ہائی کورٹ نے ایئر انڈس کو 30روز میں سول ایوی ایشن کی مطلوبہ شرائط پوری کرنے پر لائسنس کی تجدید کرنے کا حکم دیا ہے ۔بدھ کو نجی ایئر لائن ایئر انڈس کے لائسنس کی منسوخی /بحالی کے معاملے کی سماعت ہوئی ۔درخواست گذار کے وکیل شفاعت شیروانی نے موقف اختیار کیا کہ سی اے اے کی جانب سے عائد کی گئی شرائط غیرقانونی ہیں۔

تین جہاز موجود تھے دو ائیر پورٹ پر دہشتگردی کے واقعے میں ناکارہ ہوگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

مزید دو جہاز کے معاہدے کیلئے لائسنس درکار ہے سول ایوی ایشن کو لائسنس کی تجدید کا حکم دیاجائے ۔وکیل سول ایوی ایشن نے کہا کہ ائیرانڈس نے شرائط کی خلاف ورزی کی اور ضابطے پر عمل نہیں کیا۔ایئر انڈس کے پاس جہاز بھی نہیں ہیں ،لائسنس کیلئے شرائط کو پورا کرنا لازمی ہے ۔عدالت نے ائیر انڈس کو تیس روز میں سول ایوی ایشن کی مطلوبہ شرائط پوری کرنے کاحکم دیتے ہوئے سول ایوی ایشن کو ہدایت کی کہ اگر 30روز میں ائیر انڈس سول ایوی ایشن کے تقاضے پورے کرتا ہے تو لائسنس کی تجدید کردی جائے۔

متعلقہ عنوان :