چیف جسٹس کا ذہنی امراض کے ہسپتال کا دورہ ،ہسپتال کی حالت زار پر اظہار برہمی، ایم ایس سے فوری رپورٹ طلب

بدھ 9 مئی 2018 19:42

چیف جسٹس کا ذہنی امراض کے ہسپتال کا دورہ ،ہسپتال کی حالت زار پر اظہار ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 مئی2018ء) چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار نے ذہنی امراض کے ہسپتال کا دورہ کیا، چیف جسٹس نے ہسپتال کی حالت زار پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایم ایس سے فوری رپورٹ طلب کرلی۔

(جاری ہے)

بدھ کو چیف جسٹس ثاقب نثار نے ذہنی امراض کے ہسپتال کا دورہ کیا، چیف جسٹس نے ہسپتال کی حالت زار پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک بیڈ پر 2,2مریض کیوں لیٹے ہیں۔ چیف جسٹس نے ایم ایس سے فوری رپوٹ طلب کرلی۔ چیف جسٹس نے چیف سیکرٹری پر بھی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے استفسار کیا اورکہا کہ یہ کیا ہو رہا ہی ، ہسپتال میں کوئی صفائی نہیں۔

متعلقہ عنوان :