جنوبی پنجاب کے اراکین قومی اسمبلی نے پانچ سالوں کے دوران صوبہ کے حوالے سے قومی اسمبلی کے فلور پر ایک لفظ تک نہیں بولا،

وہ اب کس منہ سے جنوبی پنجاب صوبہ کی بات کر رہے ہیں، عابد شیر علی

جمعرات 10 مئی 2018 13:45

جنوبی پنجاب کے اراکین قومی اسمبلی نے پانچ سالوں کے دوران صوبہ کے حوالے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2018ء) وزیر مملکت برائے توانائی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کے اراکین قومی اسمبلی نے گزشتہ پانچ سالوں کے دوران ایوان میں جنوبی پنجاب صوبہ کے حوالے سے ایک لفظ تک نہیں بولا‘ اگر نئے صوبے بننے ہیں تو سب سے پہلے صوبہ ہزارہ بننا چاہیے‘ ہزارہ کے لوگوں نے جانوں کا نذرانہ دیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے اراکین قومی اسمبلی نے پانچ سالوں کے دوران صوبہ جنوبی پنجاب کے حوالے سے قومی اسمبلی کے فلور پر ایک لفظ تک نہیں بولا‘ قرارداد لانا تو دور کی بات ہے وہ پانچ سال حکومت میں گزارنے کے بعد اب مسلم لیگ سے علیحدہ رہے ہیں وہ کس منہ سے جنوبی پنجاب صوبہ کی بات کر رہے ہیں۔ وزیر مملکت نے کہا کہ ہزارہ کے عوام نے صوبہ ہزارہ کے قیام کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا تو پھر سب سے پہلے صوبہ ہزارہ بننا چاہیے۔ وہاں کے لوگوں نے اس حوالے سے جدوجہد کی ہے جو سب کے سامنے ہے۔