سپریم کورٹ نے آئی ایٹ میں سی ڈی اے کی جانب سے ملازمین کو 4000 پلاٹ دینے کے معاملہ پر لیا گیا از خود نوٹس نمٹا دیا

جمعرات 10 مئی 2018 16:35

سپریم کورٹ نے آئی ایٹ میں سی ڈی اے کی جانب سے ملازمین کو 4000 پلاٹ دینے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مئی2018ء) سپریم کورٹ اسلام آباد کے سیکٹر آئی ایٹ میں سی ڈی اے کی جانب سے ملازمین کو 4000 پلاٹ دینے کے معاملہ پر لیا گیا از خود نوٹس نمٹا دیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز سپریم کورٹ میں سیکٹر آئی ایٹ میں سی ڈی اے کی جانب سے ملازمین کو 4000 پلاٹ دینے کے معاملہ پر لیے گئے از خود نوٹس کی سماعت چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی، دوران سماعت چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ یہ معاملہ تھا کیا جس پر سی ڈی اے کے وکیل نے بتایا کہ آئی ایٹ سیکٹر ماسٹر پلان میں بس اور ریلوے اسٹیشن کے لیے مختص کیا گیا تھا۔

بعد میں ضرورت کے تحت ملازمین کو یہ پلاٹ دیے گئے ، ہائی کورٹ کے حکم پر الاٹ منٹ لیٹر جاری کیے گئے درخواست گزار اپنا کیس میرٹ پر ہارنے کے بعد از خود نوٹس کے لیے درخواست دے دی جس پر چیف جسٹس نے از خود نوٹس نمٹا دیا۔