ایڈیشنل سیشن جج کا ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا کادورہ

جمعرات 10 مئی 2018 16:20

سرگودھا۔10 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2018ء) ایڈیشنل سیشن جج سرگودھا محمد افضل فہیم نے ڈسٹرکٹ جیل کادورہ کیا، جیل گا رڈ کے چا ک و چو بندد ستے نے سلا می د ی، اس موقع پر ان کے ہمراہ سپرنٹنڈنٹ جیل سیدمحمد انجم شاہ،ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ(ایگزیکٹو)، مظہر اقبال پنجوتھا ،ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جاوید رشیدبھی تھے ، تمام جیل بشمول خواتین اسیران،کچن اسیران ،نو عمر وارڈ،منشیات وارڈ اور ہسپتال کا دورہ کیااور اسیران کے مقدمات کے بارے میں معلومات حاصل کیں اور صفائی و سکیورٹی کے انتظامات کو سراہااور معمولی مقدمات میں ملوث 04اسیران کو رہا کرنے کا حکم دیا ۔

متعلقہ عنوان :