پشاورہائیکورٹ نے پھانسی کی سزپانیوالے ملزم کی سزاپرعمل درآمد روک دیا

جمعرات 10 مئی 2018 18:00

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2018ء) پشاورہائیکورٹ نے دہشتگردی کے الزام میں ملٹری کورٹ سے پھانسی کی سزا پانیوالے ملزم کی سزاپرعمل درآمد روکتے ہوئے وزارت دفاع سے جواب طلب کرلیاسماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کوبتایاکہ درخواست گزار عمردرازکابیٹا برہان الدین ذہنی طور پر معذور ہے وہ کیسے بم دھماکوں میں ملوث ہوسکتاہے اس الزام کے تحت ملٹری کورٹ نے ملزم کو پھانسی کی سزا سنائی ہے عدالت سے استدعاکی گئی کہ ملزم کو بری کیاجائے فاضل عدالت نے ملزم کی پھانسی کی سزا پرعمل درآمد روک دیاہے اوروزارت دفاع سے جواب طلب کرلیا۔

متعلقہ عنوان :