ڈی آئی خان، نامعلوم ملزمان مکان میں داخل ہوکر گھر کا صفایا کرگئے

جمعرات 10 مئی 2018 18:00

ڈی آئی خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2018ء) بستی استرانہ شمالی میں نامعلوم ملزمان مکان میں داخل ہوکر گھر کا صفایا کرگئے ،نامعلوم ملزمان کے خلاف چوری کا مقدمہ درج کرلیاگیا۔

(جاری ہے)

تھانہ کینٹ کی حدود بستی استرانہ شمالی میں نامعلوم چور اہل خانہ کی غیر موجودگی میں محمد وثیق فاروقی ولد محمد صدیق اخوندزادہ سکنہ بستی استرانہ شمالی کے مکان میں داخل ہوگئے اور وہاں سے پندرہ تولہ طلائی زیورات ، دس ہزار روپے نقد،ایک ٹیبلٹ موبائل گلیکسی مالیت ساڑھے سولہ ہزار روپے ،ایک موبائل فون مالیت دو ہزار روپے ،تین سور وپے کے دس ہزارروپے مالیت کے پرائز بانڈاور ایک عدد ڈیجٹل کیمرہ چوری کرکے لے گئے ۔پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ جرم زیر دفعات 454.380 ت پ درج کرلیاہے۔

متعلقہ عنوان :