پنجگور سی آر سی کی سفارشات پر 7 فیمیل ٹیچروں کے آرڈزجاری کردیئے گئے

جمعرات 10 مئی 2018 18:20

پنجگور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2018ء) پنجگور سی آر سی کی سفارشات پر 7 فیمیل ٹیچروں کے آرڈزجاری کردیئے گئے تفصیلات کے مطابق بلوچستان ایجوکیشن پراجیکٹ کے تحت این ٹی ایس ٹیسٹ پاس کرنے والے امیدواروں کے آرڈرز سی آر سی کی سفارشات پر کردئیے گئے ایجوکیشن آفیسر نے متاثریں میں آرڈرز تقسیم کیئے بلوچستان ایجوکیشن پراجیکٹ کی آسامیوں کے لیے کامیاب ہونے والے امیدواروں نے ڈی آر سی کے فیصلوں کے خلاف کمشنر مکران کی سربراہی میں قائم سی آر سی کمیٹی میں نا انصافیوں کے خلاف دائر کر رکھی تھی جس پر سی آر سی کمیٹی نے فیصلہ سناتے ہوئے محکمہ ایجوکیشن کو متاثرین کے آرڈرز کرنے کے لیے احکامات جاری کیئے۔

متعلقہ عنوان :