پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیراہتمام پاکستان سکواش سرکٹ ون ٹورنامنٹ میں پری کوارٹر فائنل مقابلے مکمل

جمعرات 10 مئی 2018 19:09

پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیراہتمام پاکستان سکواش سرکٹ ون ٹورنامنٹ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2018ء) پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیراہتمام پاکستان سکواش سرکٹ ون ٹورنامنٹ میں پری کوارٹر فائنل مقابلے مکمل ہوگئے ہیں، مصحف سکواش کمپلیکس میں کھیلے گئے مردوں کے پری کوارٹر فائنل مقابلوں میں فرحان زمان، ظہیر شاہ، دانش اطلس، فرحان محبوب، طیب اسلم، عماد فرید، اسرار احمد اور عاصم نے اپنے اپنے میچز جیت لئے، اسی طرح خواتین کے مقابلوں میں نورالنم اعجاز، زویا خالد، مقدس آشرف، مدینہ ظفر، فائزہ ظفر، رفعت خان، نورالہدی،اور آمنہ نے اپنے اپنے میچز جیت لئے، تفصیلا ت کے مظابق مردوں کے پری کوارٹر فائنل میں فرحان زمان نے عباس زیب کو 3-1 سے ، ظہیر شاہ نے عمیر زمان کو 3-1 سے ، دانش اطلس نے ذیشان خان کو 3-0 سے، فرحان محبوب نے سید علی بخاری کو 3-0 سے ، طیب اسلم نے منصور زمان کو 3-1 سے، عماد فرید نے خواخہ عادل کو 3-0 سے، اسرار احمد نے حارث اقبال کو 3-1 سے اور محمد عاصم نے شعیب حسن کو 3-0 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے، خواتین کے پری کوارٹر فائنل مقابلوں میں نورالنم اعجاز نے نمرہ شمس کو 3-0 سے ، زویا خالد نے زویب کومل کو 3-0 سے ، مقدس آشرف نے روشنا محبوب کو 3-0 سے ، مدینہ ظفر نے نمرہ عقیل کو 3-1 سے ، فائزہ ظفر نے آمنا شہناز کو 3-0 سے ، رفعت خان نے صائمہ شوکت کو 3-1 سے، نورالہدی نے کامل خان کو 3-2 سے اور آمنہ فیاض نے انم مصطفی کو 3-2 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل مقابلے آج جمعہ کو کھیلے جائیں گے

متعلقہ عنوان :