فلپائن کے 2ہزار اساتذہ انگریزی پڑھانے کیلئے چین آئیں گے

اساتذہ کا پہلا گروپ جولائی میں پہنچ جائیگا ، ماہانہ تنخواہ 1200امریکی ڈالر ہوگی

جمعرات 10 مئی 2018 20:13

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 مئی2018ء) فلپائن کی2ہزار اساتذہ انگریزی کی تعلیم دینے کیلئے چین آئیں گے ، ان اساتذہ کا معاہدہ دو سال کے لئے ہوگا جس کی بعد میں تجدید بھی کی جا سکے گی ، اساتذ ہ کو ماہانہ 1200امریکی ڈالر تنخواہ ادا کی جائیگی ۔

(جاری ہے)

فلپائنی اساتذہ کا دو ہزار اساتذہ کا پہلا گروپ جولائی کے آغاز میں چین پہنچ جائیگا ۔ اس بات کی تصدیق بیجنگ میں فلپائن کے سفیر جوسے سنتیاگوسٹارومانا نے کردی ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ چین کی کھلے پن کی پالیسی کا حصہ ہے جس کے تحت وہ دیگر ممالک کے شہریوں کو اپنے ملک میں لا رہا ہے ۔ اس سلسلے میں چین اور فلپائنی حکومت کے درمیان اپریل میں مفاہمت کی دستاویز پر دستخط ہوئے تھے ۔

متعلقہ عنوان :