3 مئی کو مشال خان کی پہلی برسی پر زیدہ سٹی میں بڑا جلسہ منعقد ہوگا ، صدر مشال فورم صوابی

جمعرات 10 مئی 2018 20:24

3 مئی کو مشال خان کی پہلی برسی پر زیدہ سٹی میں بڑا جلسہ منعقد ہوگا ، صدر ..
صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 مئی2018ء) 13 مئی کو مشال خان کی پہلی برسی کے موقع پر ان کے آبائی علاقے زیدہ سٹی میں ان کے قبر پر ایک بڑا جلسہ منعقد ہوگا ، جلسے میں پورے ملک سے بڑی تعداد میں لوگ شریک ہونگے ، مشال فورم صوابی کے صدر لیاقت یوسفزئی نے تمام پختون قوم پرست ،ترقی پسند ،روشن خیال سیاسی کارکنوں ،سماجی و ادبی تنظیموں ،طلباء ،اور نوجوانوں سے جلسے میں بھرپور شرکت کرنے کی اپیل کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جلسہ دن 2 بجے شروع ہوگا ،جس کیلئے انتظامات کو آخری شکل دے کر مختلف کمیٹیوں تشکیل دی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :