لاہور ،،چیف سیکرٹری سمیت ڈی ایم جی گروپ کے افسران کیخلاف افسران کا خاموش احتجاج 31 ویں روز بھی جاری رہا

جمعرات 10 مئی 2018 21:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مئی2018ء) چیف سیکرٹری سمیت ڈی ایم جی گروپ کے افسران کیخلاف سول سیکرٹریٹ میں تعینات پی ایم ایس افسران کا خاموش احتجاج 31 ویں روز بھی جاری رہا اس سلسلے میں سول سیکرٹریٹ میں تعینات تمام پی اایم یس افسران نے حسب معمول بازئوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر سرکاری امو ر انجام دئیے جبکہ آج بروز جمعہ پنجاب بھر کے پی ایم ایس افسران اپنے طے شدہ شیڈول کے مطابق سول سیکرٹریٹ میں واقع چیف سیکرٹری پنجاب کے دفاتر کے باہر پرامن اور خاموش احتجاجی مظاہرہ کرینگے جس کیلئے احتجاجی پی ایم ایس افسران نے مختلف نعروں پر مبنی نئے بینر زور پلے کارڈ تیار کرلئے ہیں مظاہرے کے دوران یہ افسران بازئوں پر سیاہ پٹیاں بھی پابندیں گے واضح رہے کہ پی ایم ایس افسران کا خاموش احتجاج 32ویں روز میں داخل ہو جائیگا۔

متعلقہ عنوان :