چوتھا ملک انور میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ : اپالو کلب یونیورسل کلب کو ہراکر فائنل میں پہنچ گیا

جمعرات 10 مئی 2018 21:53

چوتھا ملک انور میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ : اپالو کلب یونیورسل کلب کو ہراکر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مئی2018ء) چوتھے ملک انور میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کے سلسلے میں جیلانی پارک گرائونڈ میں کھیلے گئے کواٹر فائنل میں اپالو کلب نے مضبوط حریف یونیورسل کلب کو 63 رنز سے ہراکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ اپالو کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 241 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

تیمور 49، سلیم نے 58، اسد نے 20 رنز بنائے۔ بلال احمد نے چار اور علی مصطفیٰ نے دو وکٹ حاصل کئے۔ یونیورسل کلب اپنی باری میں نو وکٹ کے نقصان پر 183 رنز بناسکی۔ عرفان حیدر نے 62، جاوید علی نے 23، کلیم اللہ نے 24رنز بنائے۔ اسد رفیق، آغا سلمان نے دو دو اور محمد رمیض نے تین وکٹ حاصل کئے۔ امپائرنگ کے فرائض رفعت ظہیر اور رب نواز نے انجام دیئے۔

متعلقہ عنوان :