فیصل آباد، گھریلو حالات سے دلبرداشتہ خاتون نے گلے میں پھندا ڈال کر پنکھے سے لٹک کر خود کشی کرلی

جمعرات 10 مئی 2018 22:28

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مئی2018ء) گھریلو حالات سے دلبرداشتہ خاتون نے گلے میں پھندا ڈال کر پنکھے سے لٹک کر خود کشی کرلی ‘آن لائن کے مطابق تھانہ بلوچنی کے علاقہ 70ر ب کی رہائشی تیس سالہ اریشہ بی بی زوجہ عابد حسین نے گھریلو حالات سے تنگ آکرموت گلے لگالی جبکہ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ مرنے والی خاتون کے دوماہ قبل جڑواں بچے پیدا ہوئے تھے جن میں سے ایک بچے کے فوت ہونے پر خاتون پریشان رہتی تھی جس پر آج صبح گھر کے ایک کمرے میں خاتون کی نعش پنکھے سے لٹکتی پائی گئی ‘خاتون کی موت پر گھر میں کہرام برپا ہو گیا ‘پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی۔

متعلقہ عنوان :