اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 14 مئی سے اٹلی میں شروع ہوگا

جمعہ 11 مئی 2018 10:40

روم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2018ء) اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 14 مئی سے اٹلی کے دارلحکومت روم میں شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ میں دنیائے ٹینس کے نامور مینز اور ویمنز کھلاڑی ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں نظر آئینگے۔ ٹورنامنٹ میں مینز سنگلز، ویمنز سنگلز، مینز ڈبلز، ویمنز ڈبلز مقابلے ہونگے۔ ٹورنامنٹ انتظامیہ کے مطابق ایونٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں۔

ٹورنامنٹ 14 مئی کو شروع ہوکر 20 مئی کو اختتام پذیر ہوگا۔

(جاری ہے)

ایونٹ کے مینز سنگلز مقابلوں میں سپین کے الیگزینڈر زویرو اعزاز کا دفاع کرینگے جبکہ ویمنز سنگلز مقابلوں میں یوکرائن کی ایلینا سویٹولینا اپنے اعزاز کا دفاع کرینگی۔ شہرہ آفاق امریکن ٹینس سٹار اور 23 مرتبہ کی گرینڈ سلام چیمپئن سرینا ولیمز آئندہ ہفتے شیڈول اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے دستبردار ہو گئیں ہیں، رواں ماہ کے آخر میں شیڈول سال کے دوسرے گرینڈ سلام ٹورنامنٹ فرنچ اوپن میں شرکت بھی مشکوک ہو گئی۔ اٹالین اوپن 14 سے 20 مئی تک کھیلا جائے گا اور سرینا کو چار مرتبہ چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ سابق عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز نے آخری مرتبہ 2016ء میں کلے کورٹ ایونٹ میں شرکت کی تھی۔

متعلقہ عنوان :