باغات کی مناسب دیکھ بھال اورحفاظتی اقدامات کی ہدایت

جمعہ 11 مئی 2018 11:10

قصور۔11 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2018ء) آم کے درختوں پرحملہ ہو نیوالے 70سے زائداقسام کے کیڑوں میں مینگوملی بگ سب سے خطرناک اورمعاشی نقصان پہنچانے والا کیڑا ہے لہذا باغبانوں کو باغات کی مناسب دیکھ بھال اور فوری تدارکی وحفاظتی اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے اور کہاگیا ہے کہ اس کیڑ ے سے بچائو کیلئے جوآم کے علاوہ سنگترے‘ مالٹے‘شہتوت ‘بیر‘ امرود اورجامن سمیت تقریباً 70درختوں پربھی حملہ آور ہوتا ہے فوری مناسب انتظامات یقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

ماہرین زراعت نے بتایا کہ پنجاب میں وسیع رقبہ پر آم کی کاشت کی جاتی ہے مگر ہمارے اکثرباغبان تحفظ نباتات کے بارے میں سفارشات پرعمل نہیں خرتے جس سے باغات کو بھاری نقصان پہنچتاہے۔انہوں نے کہا کہ مینگوملی بگ مئی تک متحرک رہتاہے اورسال کا باقی حصہ انڈوں کی شکل میں گزارتاہے جس کے انڈے کارنگ گلابی اور شکل گول شلغم کے بیج جیسی ہوتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مادہ 400 سے 500کی تعداد میں سفیدتھیلیوں میں زمین کے اندر انڈے دیتی ہے جو مادہ کے جسم سے چپکی ہوتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :