فیفا ورلڈ کپ2018 کا جنون میکسیکو تک پہنچ گیا ،ْدیوہیکل فٹ بالز نیو میکسیکو شہر کے بیچ و بیچ نمائش کے لئے پیش

جمعہ 11 مئی 2018 13:14

میکسیکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2018ء) رواں برس روس میں منعقد ہونے والے فیفا ورلڈ کپ 2018 کی تیاریاں عرو ج پر پہنچ گئیں اسی سلسلے میں ورلڈ کپ 2018کا جنون میکسیکو تک جا پہنچا جہاں گزشتہ روز دیوہیکل فٹ بالز نیو میکسیکو شہر کے بیچ و بیچ نمائش کے لئے پیش کر دی گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

آرٹ کے دلکش نقش و نگار سے سجی یہ فٹ بالزماسکو تک کا سفر طے کرینگی اور ورلڈ کپ شرو ع ہونے سے ایک روز قبل13جون کو لگ بھگ10,731کلو میٹر طے کر کے اِن فٹ بالز کومختلف ممالک سے گزارتے ہوئے ماسکو کے ریڈ اسکوائر تک پہنچایا جائیگا اور بعد ازاں فروخت کر دیا جائیگا۔

عالمی کپ کا ابتدائی میچ 14 جون 2018 کو ممکنہ طور پر روس اور جرمنی کے درمیان کے درمیان ماسکو کے لزہنیکی فٹبال اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ۔ٹورنامنٹ کا فائنل بھی 15 جولائی 2018 کو اسی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔