ایران اسرائیل کی شام میں جھڑپیں،

عالمی برداری کی تشویش اسرائیل کو دفاع کا حق حاصل ہے،امریکہ

جمعہ 11 مئی 2018 15:34

تہران\مقبوضہ بیت المقدس\برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مئی2018ء) ایران اور اسرائیل کے مابین شام میں جھڑپوں پر عالمی سطح پر شدید تشوش کا اظہار کیا جا رہا ہے،ان دونوں ممالک کے مابین باقاعدہ جنگ کے خطرے کے پیش نظر عالمی برادری نے زور دیا کہ تحمل اور صبر کا مظاہرہ کیا جائے۔

(جاری ہے)

روس، فرانس، جرمنی اور برطانیہ نے اسرائیل میں راکٹ داغے جانے کی مذمت کی جبکہ امریکا نے کہا کہ اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔

اس حوالے سے اسرائیلی حکومت نے تہران حکومت پر الزام عائد کیا کہ اس نے اس راکٹ فائر کے جواب میں شام میں ایرانی فوجی اہداف کیخلاف کارروائی کی،گولان کے پہاڑی علاقوں میں یہ راکٹ ایران نے فائر کیا تھا۔ دوسری جانب ایرانی صدر حسن روحانی اور جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے ٹیلی فون پر گفتگو میں اتفاق کیا کہ خطے میں ایک نئی کشیدگی سے بچنا چاہیے۔