خیبرپختونخوا سپیشل یوتھ فیسٹیول رنگارنگ تقریب کیساتھ اختتام پذیر

ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ امور نوجوان بابر خان نے تمام فاتح خصوصی اتھلیٹ نوجوانوں میں میڈلز اور انعامات تقسیم کئے

جمعہ 11 مئی 2018 15:48

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2018ء) ڈائریکٹریٹ امور نوجوانان خیبرپختونخوا کے زیراہتمام جسمانی معذور نوجوانوں کیلئے دوروزہ مقابلے اختتام پذیر ہوگئے ، اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ کھیل، ثقافت ، سیاحت، آثارقدیمہ و امورنوجوانان بابر خان تھے ، جنہوں نے فاتح اتھلیٹ میں میڈلز اور انعامات تقسیم کئے ، اختتامی تقریب میں جسمانی معذور خصوصی اتھلیٹ کیلئے موسیقی کی محفل بھی منعقد کی گئی جبکہ ساتھ ہی آتش بازی کا شاندار مظاہرہ بھی ہوا، اختتامی تقریب کے موقع پر پشاور پریس کلب کے صدر عالمگیر خان، ڈائریکٹرجنرل امورنوجوانان اسفندیار خٹک، ڈائریکٹرجنرل سپورٹس جنید خان اور دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں، تقریب سے خطاب میں مہمان خصوصی بابر خان نے کہاکہ جسمانی معذور یہ اتھلیٹ خصوصی توجہ کے مستحق ہیں اور تاریخ میں پہلی مرتبہ صوبائی سطح پر ان اتھلیٹ کیلئے ایسی کھیلوں کا انعقاد کیا گیا جس میں صوبہ بھر سے اتھلیٹ نے شرکت کی، ایونٹ کے کامیاب انعقاد پر ڈائریکٹر جنرل یوتھ ڈیپارٹمنٹ اسفندیار اور ان کی ٹیم داد کی مستحق ہے ، خیبرپختونخوا سپیشل یوتھ فیسٹیول میں 20مختلف کیٹیگری کے مقابلے منعقد ہوئے ، لڈو میں مردوں کے مقابلے میں ایم قیوم نے پہلی ، خواتین مقابلوں میں ظہرہ نے پہلی پوزیشن حاصل کی، کیرم بورڈ مقابلے میں منظور نے پہلی، ٹیبل ٹینس میں پشاور کے عبداللہ نے ، نعت خوانی میں صبا پرویز، کویز میں ایم اقبال، انگریزی مضمون نویسی میں یاسر حیات نے پوزیشن حاصل کی، اردو مضمون نویسی میں زینب، ویل چیئر ریس میں ذبی اللہ ، آرچری میں عبداللہ ، خواتین کے آرچری مقابلوں میں شہناز ، ماڈلنگ میں عروج جبکہ مردوں کے ماڈلنگ مقابلوں میں وحید فاتح قرار پائے ، ماڈلنگ میں 6سالہ بچی عروج کو بہترین پرفارمنس پر خصوصی کیش ایوارڈ سے بھی نوازا گیا، خیبرپختونخوا یوتھ فیسٹیول میں صوبہ کے مختلف اضلاع سے تین سو سے زائد جسمانی معذور اتھلیٹ نے قیوم سٹیڈیم پشاور میں منعقدہ خیبرپختونخوا سپیشل یوتھ فیسٹیول میں شرکت کی ، اس موقع پر ڈائریکٹر یوتھ اسفندیار خان کا کہنا تھا کہ صوبہ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سرکاری سطح پر ایسے ایونٹس کا انعقاد کیا ان ایونٹ سے ان جسمانی معذور اتھلیٹ کو اپنے ہنر اور فن کے پیش کرنے کے مواقع میسر ہوتے ہیں، یوتھ پالیسی میں ان نوجوانوں کیلئے ایسے خصوصی ایونٹ اور دیگر اشیاء شامل ہیں جو وقت کیساتھ ساتھ منعقد کرتے رہینگے۔