لوگوں کا براسوچنے کی بجائے اچھا سوچتی ہوں ‘پرفارمرعائشہ چوہدری

جمعہ 11 مئی 2018 15:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 مئی2018ء) اسٹیج پرفارمرعائشہ چوہدری نے کہا ہے کہ منافقت پسند نہیں ہوں ہمیشہ کسی خوف کے بغیر دل کی بات کر دیتی ہوں شوبز کو آج کسی سر مایہ سے زیادہ اتحاد کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

ایک ملاقات کے دوران عائشہ چوہدری نے کہا کہ ہر انسان کو صاف دل ہو نا چاہیے اور کسی کیلئے نقصان کا سوچنے والے اصل خود نقصا ن کا شکار ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شوبز میں صرف وہی مقام حاصل کر تا ہے جو چو ردروازے کی بجائے محنت او ر خلوص کے ساتھ کام کر رہے اور ہمیں شوبزانڈسڑی کی مضبوطی کیلئے اتحاد کی ضرورت ہے جو میرے دل میں ہوتا ہے وہ ہی زبان پر ہوتا ہے اور لوگوں کا براسوچنے کی بجائے اچھا سوچتی ہوں۔

متعلقہ عنوان :