ایسٹبورن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 22جون سے انگلینڈ میں شروع ہوگا

جمعہ 11 مئی 2018 18:01

ایسٹبورن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 22جون سے انگلینڈ میں شروع ہوگا
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 مئی2018ء) ایسٹبورن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 22 جون سے انگلینڈ میں شروع ہوگا جو 30 جون کو اختتام پذیر ہوگا۔ ٹورنامنٹ میں ٹینس کے نامور ٹینس کھلاڑی ایکشن میں نظر آئینگے۔ سٹار رومانوی کھلاڑی اور عالمی نمبر ایک سیمونا ہالپ نے بھی رواں برس شیڈول ایسٹبورن ٹینس ٹورنامنٹ میں شرکت کی تصدیق کی ہے ۔

(جاری ہے)

وہ ایونٹ میں عالمی نمبر دو ڈنمارک کی کیرولین وزنائیکی اور برطانیہ کی نمبر ایک کھلاڑی جوہانا کونتا کو جوائن کریں گی۔ 26 سالہ ہالپ نے اپنے بیان میں کہا کہ میں نے ومبلڈن اوپن کی تیاری کے سلسلے میں ایسٹبورن ٹورنامنٹ کا شرکت کا فیصلہ کیا تاکہ بھرپور انداز سے سال کا تیسرا گرینڈ سلام کھیل سکوں۔ واضح رہے کہ ایونٹ 22 سے 30 جون تک کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :