ریسکیو1122نے پشاورگیس لیکج دھماکہ کے متاثرین کوطبی امداد دی

جمعہ 11 مئی 2018 18:55

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2018ء) ایمرجنسی ریسکیو سروس (ریسکیو 1122)کے اہلکاروں نے آفندی ہوٹل گلبہار میں گیس لیکج دھماکے کے متاثرین کو ہسپتال منتقل کیا۔

(جاری ہے)

ریسکیو ترجمان بلا ل احمد فیضی نے بتایا کہ جمعرات اورجمعہ کی درمیانی شب کنڑول روم کو گیس لیکج دھما کے کی کال موصول ہوئی جس پر فوری طور پر 2ایمبولینس روانہ کی گئیں جنہوں نے جا ئے حا دثہ پر پہنچ کمرے میں جھلسے ہوئے 7افراد کو نکالا جن میں سے 5جاںبحق اور 2زخمیوں کو تشویشنا ک حالت میں ابتدا ئی طبی امداد فراہم کر تے ہوئے لیڈی ریڈ نگ ہسپتال منتقل کیا گیا۔

بلا ل احمدفیضی نے بتایا کہ دھما کہ ہوٹل کے چوتھی منزل پر کمر ے کے اندر ہوا جس سے آگ بھی بھڑک اٹھی۔ جاںبحق افراد کا تعلق ضلع ہنگوکی تحصیل ٹل سے ہے اور ایک ہی خاندان کے باشندے تھے۔جاں بحق ہو نے والوں میں مہران ولد گلبت عمر 22سال، مسمات (ن) زوجہ گلبت50سال، مسمات (ن) زوجہ کامران 24سال، مسمات (ر) ولد کامران5سال ، (آ) ولد ہما یون جبکہ زخمیوں میں کامران ولد گلبت 28سال، عامر ولد گلبت شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :