پولیس معاشرتی جرائم ،سٹریٹ کرائم اور منشیات فروشی پر کنٹرول پانے کے لئے انسدادی کاروئیاں روزانہ کی بنیاد پر جاری رکھیں،ڈی پی او
جمعہ 11 مئی 2018 19:40
(جاری ہے)
اجلاس میں ضلع بھر میں امن و امان کی صورتحال اور جرائم کی شرح اور سماجی جرائم پر قابو پانے کیلئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
ضلعی پولیس سربراہ محمد خرم رشید نے اس موقع پر پولیس افسران کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عوام الناس کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔تھانہ جات کے عملے کو عوام الناس کیساتھ اچھے اخلاق اور دوستانہ رویہ اختیار کرنا چاہیے تاکہ پولیس فورس کی ساکھ میں مزید نکھار پیدا ہوسکے ۔ موجودہ صورتحال کے پیش نظر تمام پولیس افسران و اہلکار اپنی حفاظت کو بھی یقینی بنائیں ۔ انہوں نے پولیس افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ معاشرتی جرائم ،سٹریٹ کرائم ، منشیات فروشی ،قمار بازی، تجاوزات، ہوائی فائرنگ اور دیگر سماجی جرائم پر کنٹرول پانے کے لئے انسدادی کاروئیاں روزانہ کی بنیاد پر جاری رہیں گی۔ کمسن موٹر سائیکل چلانے والے اور بغیر نمبر پلیٹ اور رجسٹریشن کی گاڑیوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے اور روزانہ کی بنیاد پر سرچ آپریشن اور انسدادی کاروائیاں جاری رکھی جائیں اور جرائم پیشہ افراد کیساتھ سختی سے نمٹا جائے اور حساس مقامات کی سیکورٹی کو مزید بہتر کیا جائے ۔ انہوں نے مردان میں پولیس کی کامیاب کاروائیوںپر اطمینان کا اظہار کیا اوران کاروائیوں کو مزید فعال اور بہتر بنانے کیلئے احکامات بھی جاری کئے۔اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ معزز شہریوں کی عزت و آبرو کی لاج رکھی جائے تاکہ عوام کا پولیس پر اعتماد بحال ہوکر ایک ساتھ قیام امن اور جرائم کی بیخ کنی کیلئے اپنا کلیدی کردار اداکر سکیں۔مزید قومی خبریں
-
صدرآصف زرداری کوئٹہ کا 3 روزہ دورہ مکمل کر کے اسلام آباد روانہ
-
پنجاب بھر میں سرکاری سکولوں کو آئوٹ سورس کرنے کے منصوبے پرکام شروع
-
گھروں پر کوڑا ٹیکس لگانے کے لیے سمری تیار
-
شیرافضل مروت کے ساتھیوں اور یوٹیوبرمیں جھگڑا سوال کرنے پر جھگڑا ہوگیا ،بعد میں صلح ہوگئی
-
گھوٹکی میں بیٹی کی پیدائش پر شوہر کا اہلیہ اور اہلخانہ پر کلہاڑی سے حملہ
-
کراچی میں گھر سے چین، برطانیہ سمیت پانچ بڑے ممالک کی ادویات کی فروخت کا انکشاف
-
پاکستان اور بیلاروس کے درمیان دوطرفہ تجارت سے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید تقویت ملے گی ، جام کمال خان
-
ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کراچی کی کارروائیاں،5 ملزمان گرفتار
-
دعوت اسلامی کے تحت فیضان مدینہ میں محفل مدینہ کا انعقاد
-
سندھ کی ترقی میں مقامی سطح پرمشاورت صوبے کی ترقی کی ضامن ہوگی ، وزیراعلیٰ سندھ
-
حکومت پنجاب کا شہریوں کیلئے بڑا ریلیف؛ آٹے کے تھیلوں کے قیمت میں ریکارڈ کمی
-
ظلم کرنے والے سن لیں جیل میں بلیوں ، چھپکلیوں سے ڈرنے والی نہیں ، یاسمین راشد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.