لیسکو میں کنٹریکٹ کی بنیادپر کام کرنے والے 47 سو ملازمین کو تاحال ریگولر نہیں کیاگیا

جمعہ 11 مئی 2018 20:38

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مئی2018ء) لیسکو میں کنٹریکٹ کی بنیادپر کام کرنے والے سنتالیس سو ملازمین کو تاحال ریگولر نہیں کیاگیا تاہم لیسکو حکام نے کنٹریکٹ کی مدت ختم ہونے پر ان ملازمین کے کنٹریکٹ میں مزید ایک سال کی توسیع کر دی ہے اس حوالے سے لیسکو ذرائع کا کہنا ہے کہ ان ملازمین کے کنٹریکٹ کا سال مکمل ہونے کے بعد کارکردگی کی بنیاد پر انہیں مستقل کیا جائیگا واضح رہے کہ واپڈا سمیت ملک بھر کی بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے اس وقت بتیس ہزار افسران کی آسامیاں خالی ہیں۔

متعلقہ عنوان :