پہلی انٹر ڈویژن پنجاب اوپن باکسنگ چیمپئن شپ کا آغاز (کل) رنگارنگ افتتاحی تقریب سے ہو گا،

200 کے قریب مردوخواتین باکسرز ایکشن میں دکھائی دیں گے، عامر خان اختتامی تقریب میں شرکت کریں گے

جمعہ 11 مئی 2018 22:09

پہلی انٹر ڈویژن پنجاب اوپن باکسنگ چیمپئن شپ کا آغاز (کل) رنگارنگ افتتاحی ..
لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2018ء) پہلی انٹر ڈویژن پنجاب اوپن باکسنگ چیمپئن شپ کا آغاز (کل) ہفتہ کو نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس جمنیزیم ہال، لاہور میں رنگا رنگ افتتاحی تقریب کے ساتھ ہو گا، چیمپئن شپ میں 177 مرد اور 22 خواتین باکسرز مختلف کیٹگریز کے مقابلوں میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے، پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان اختتامی تقریب میں شرکت کریں گے۔

جمعہ کو پنجاب کے وزیر کھیل جہانگیر خانزادہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ٹرائلز کے بعد چیمپئن شپ کیلئے 177 مرد اور 22 خواتین باکسرز کا چنائو کیا گیا ہے، ٹرائلز میں 100 خواتین سمیت مجموعی طور پر 770 باکسرز نے حصہ لیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ سیکرٹری سپورٹس پنجاب عامر جان کی زیر نگرانی سپورٹس بورڈ پنجاب نے باصلاحیت باکسرز کو گرینڈ چیمپئن شپ میں شرکت کا موقع دے کر انہیں اپنی صلاحیتوں کو منوانے کا بہترین پلیٹ فارم فراہم کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ٹرائلز پراسیس کے ذریعے ہم نے تمام مرد اور خواتین باکسرز کا مکمل ڈیٹا حاصل کر لیا ہے جس سے ہم فیوچر باکسنگ ایونٹ کی منصوبہ بندی کر سکیں گے اس کے ساتھ ساتھ باکسنگ کی ترقی و فروغ میں بھی مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ کیلئے 2.6 ملین روپے کی انعامی رقم مختص کی گئی ہے، مختلف کیٹگریز کے فاتح باکسرز کو 50 ہزار، رنر اپ کو 25 ہزار جبکہ تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے باکسرز کو 12، 12 ہزار روپے نقد انعام دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :