پاکستان کا ایشین سنوکر چیمپئن شپ میں سفر تمام، محمد بلال کو سیمی فائنل میں عامر سرخوش کے ہاتھوں 5-2 فریمز سے شکست

جمعہ 11 مئی 2018 23:25

پاکستان کا ایشین سنوکر چیمپئن شپ میں سفر تمام، محمد بلال کو سیمی فائنل ..
تہران ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2018ء) پاکستان کا 34ویں ایشین سنوکر چیمپئن شپ میں سفر تمام ہو گیا، محمد بلال سیمی فائنل میں ایرانی کیوئسٹ عامر سرخوش کے ہاتھوں شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئے۔ ایران میں جاری میگا چیمپئن شپ میں جمعہ کو کھیلے گئے سیمی فائنل میں ایرانی کیوئسٹ عامر سرخوش نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستانی کیوئسٹ محمد بلال کو بیسٹ آف نائن فریمز میں 2 کے مقابلے میں 5 فریمز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی، عامر نے ابتدائی دونوں فریمز 68-41 اور66-19 سے جیت کر بلال کے خلاف 2-0 کی برتری حاصل کی، بلال نے تیسرے فریم میں 97-33 سے کامیابی حاصل کر کے مقابلہ 2-1 کر دیا، اس کے بعد عامر نے مسلسل چوتھا اور پانچواں فریم بالترتیب 75-46 اور 100-0 سے جیت کر بلال کے خلاف 4-1 کی برتری حاصل کی اس کے بعد بلال پر دبائو بڑھ گیا لیکن بلال نے چھٹا فریم 91-0 سے جیت کر کم بیک کرنے کی کوشش کی تاہم عامر نے ساتواں فریم 67-26 سے جیت کر میچ میں 5-2 سے کامیابی حاصل کر کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ پاکستان کے محمد بلال سیمی فائنل تک ناقابل شکست رہے۔ واضح رہے کہ پاکستانی کیوئسٹ بابر مسیح کو ایونٹ میں کوارٹر فائنل، محمد آصف اور محمد ماجد علی کو لاسٹ 24 رائونڈ میں شکستوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

متعلقہ عنوان :