خانیوال ، غربت سے تنگ خاتون کی چھ ماہ کی بچی سمیت خودکشی کی کوشش اہل علاقہ نے بچا لیا

جمعہ 11 مئی 2018 23:48

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 مئی2018ء) غربت سے تنگ خاتون کی چھ ماہ کی بچی سمیت خودکشی کی کوشش اہل علاقہ نے بچا لیا تھانہ سرائے سدھو میں مقدمہ درج۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق موضع گھسیٹ واہن کی رھائشی نسرین بی بی کا چھ ماہ کی بیٹی آمنہ کو دودھ نہ ملنے پر اپنے خاوند محمد منشا سے جھگڑا ھوا ، دلبرداشتہ ھو بچی سمیت چوپڑ ھٹہ کے قریب نہر میں چھلانگ لگا دی اہل علاقہ نے جب چھلانگ لگاتے دیکھا تو انہوں نے بھی بروقت نہر میں کود گئے عورت اور معصوم بچی کو بچا لیا جسے مقامی ھسپتال میں ابتدائی طبی امداد دے کر فارغ کر دیا گیا مقامی تھانہ سراسدھو نے نسرین بی بی کے خلاف اقدام خودکشی پر زیر دفعہ 325 ت پ مقدمہ درج کر لیا

متعلقہ عنوان :