چینی وزیر اعظم کی جاپان کے شہنشاہ سے ملاقات

ہفتہ 12 مئی 2018 10:50

ٹوکیو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2018ء) چین کے وزیر اعظم لی کی چیانگ نے جاپان کے شہنشاہ اکی ہیٹو سے ٹوکیو میں ملاقات کی۔چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چینی وزیراعظم نے صدر شی جن پنگ کی جانب سے جاپانی شہنشاہ کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ رواں برس چین۔

(جاری ہے)

جاپان امن و دوستی معاہدے کی چالیسویں سالگرہ ہے ، چین توقع کرتا ہے کہ حالیہ دورے سے جاپان کے ساتھ مذکورہ معاہدے کی روح پر نظرثانی کی جا سکے گی اور دو طرفہ تعلقات کو واپس معمول پر لاتے ہوئے نئی پیش رفت کا حصول ممکن ہو سکے گا۔

انہوں نے کہا کہ چین جاپان کے ساتھ افرادی تبادلوں کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔چین دوطرفہ تعلقات کے حوالے سے عوامی بنیاد کو مضبوط بنانا چاہتا ہے اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان ہم آہنگی اور محبت کے جذبات کی مضبوطی چاہتا ہے۔جاپان کے شہنشاہ اکی ہیٹو نے کہا کہ وہ چینی وزیر اعظم کے سرکاری دورہ جاپان پر انتہائی مسرور ہیں۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ چینی وزیر اعظم کے دورے سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔

متعلقہ عنوان :