تیمرگرہ میں جدید سہولیات سے آراستہ نئی پولیس لائن کا افتتاح کردیاگیا

ہفتہ 12 مئی 2018 13:05

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2018ء) جدید سہولیات سے آراستہ نئی پولیس لائن ولی کنڈو تیمرگرہ کا افتتاح کر دیا گیا، اس سلسلے میں ولی کنڈو تیمرگرہ میں نیو پولیس لائن کی افتتاحی تقریب گزشتہ روز منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی کمشنر ملاکنڈ ڈویڑن ظہیرالاسلام ، ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ اختر حیات گنڈاپور تھے، تقریب میں ڈپٹی کمشنر لوئر دیر سرمد سلیم ، ضلعی ناظم اعلی لوئر دیر حاجی محمد رسول خان ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر دیر نوشیر خان ، تحصیل ناظمین ، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر فخر عالم خان ، ڈی ایس پی تیمرگرہ سرکل شیر ولی خان سمیت عمائدین علاقہ اور پولیس افسران بڑی تعداد میں موجود تھے۔

(جاری ہے)

کمشنر ملاکنڈ اور ریجنل پولیس آفیسر اختر حیات گنڈاپور نے نئی پولیس لائن کا فیتہ کاٹ کر افتتاح کیا، اس موقع پر کمشنر ملاکنڈ اور آر پی او ملاکنڈ نے ڈی پی او لوئر دیر نوشیر خان کی کارکردگی کوسراہتے ہوئے کہاکہ پولیس کے عوام سے بہتر روابط اور نئی پولیس چوکیوںکے قیام سے جرائم میں کمی آئی ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :