سعودی عرب میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی
موسمی صورتحال نے شدت اختیار کر لی ، سعودی عرب میں دمے کے مریض کثیر تعداد میں اسپتالوں کے ایمرجنسی وارڈ ز میں پہنچ گئے
سعدیہ عباس ہفتہ 12 مئی 2018 16:14
(جاری ہے)
مقامی ذرائع ابلاغ کی مطابق موسم کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے سعودی محکمہ موسمیات نے شہریوں کو بلا ضرورت گھروں سے باہر نکلنے سے منع کیا کیونکہ یہ بارشیں سیلابی ریلوں کی صورت اختیار کر سکتی ہیں ۔
مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق مشرقی ریجن ، تبوک اورحائل سے بھی بارش کی اطلاعات ملی ہیں۔ رواں ہفتے میں مدینہ منورہ میں گرد و غبار کے طوفان کے باعث متعدد ٹریفک حادثات میں ایک شخص ہلاک اور 12زخمی ہو گئے۔مدینہ منورہ میں گرد و غبار کے طوفان کے باعث متعدد ٹریفک حادثات میں ایک شخص ہلاک اور 12زخمی ہو گئے تھے تاہم ریاض سے اس طوفان کے باعث کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے ترجمان کا کہنا تھا کہ امید کے مطابق یہ صورتحال ہلکی یا تیز بارش میں تبدیل نہیں ہوئی۔ اگر ایسا ہوتا تو ریاض کے عوام کو گرد کے اس طوفان سے نجات حاصل ہوجاتی تو لوگ راحت کا سانس لیتے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ ایام میں بھی ریاست کے مختلف شہروں میں گردوغبار کے طوفان کے ساتھ ساتھ سیلابی بارشوں کا امکان ہے ۔ اس لیے شہری بِلا ضرورت گھر سے باہر نہ نکلیں اور اگر گھروں سے باہر نکلنا مقصود تو تمام احتیاطی تدابیر اختیار کریں ۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ تبوک ، حدود شمالیہ ، الجوف ، مدینہ منورہ، مکہ، حائل، القصیم ، ریاض، الشرقیہ، الباحہ، عسیر، جازان اور کویت بھی بارش کی زد میں ہونگے۔ یہ بارشیں کئی دن تک جاری رہیں گی ۔ ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہوتی رہیں گی ۔ کہیں ہلکی اور کہیں موسلا دھار ہوگی۔ گزشتہ روز مشرقی ریجن کے ہوائی اڈوںنے پروازوں کی آمد ورفت منسوخ کردی گئی ۔ حائل میں بھی گردو غبار نے پورے ماحول کو متاثر کر دیا تھا ۔ دوسری جانب وادی الدواسر کے جنوب مغربی کوہستانی علاقے میں بارش نے مقامی شہریو ں کے حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑادی۔پورا علاقہ سبزہ زاروں میں تبدیل ہوگیا۔ جبال بنی سنامہ کے سبززار مقامی شہریوں اور غیر ملکیوں کی سیر و تفریح کا مرکز بن گئے ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بھارت ، ڈاکٹر نے اپنی ماں، بیوی اور دوبچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
-
امریکی صدرنے چین ، جاپان، روس اوربھارت کو زینو فوبیا کا شکار قرار دے دیا
-
امریکا میں فریج سے 4 نومولود بچوں کی لاشیں ملنے کا کیس معمہ بن گیا
-
قطرامریکی دبا ئوپرحماس قیادت کو ملک سے بے دخل کرنے پرتیار
-
اسرائیل اور حماس میں غزہ جنگ بندی پر معاہدہ ہونے کا امکان
-
جرمنی میں مسلمان طلبہ کے زیراثر بڑی تعداد میں عیسائی بچے اسلام قبول کرنے لگے
-
سعودی عرب میں پچھلے سال انٹرنیٹ کے استعمال کا تناسب 99 فی صد تک پہنچ گیا
-
کینیڈا نے ہردیپ سنگھ کے قتل کے الزام میں تین بھارتی شہری گرفتارکرلیے،فرد جرم عائد
-
شمالی غزہ مکمل قحط کا شکار ہو چکا ہے، اقوام متحدہ
-
نیویارک میں ہوٹلز کے کرایے آسمان سے باتیں کرنے لگے
-
اسرائیل نے رفح سے لوگوں کو نکالنے کا منصوبہ امریکہ اورامدادی تنظیموں کو بتا دیا
-
بھارت،ڈاکٹر نے اپنی ماں، بیوی اور دوبچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.