برازیلین فٹبالر نے طویل ترین کِک لگا کر عالمی ریکارڈ بنا دیا

24 سالہ ایڈرسن سینتانا موریس کی کِک سے فٹ بال 75.3 میٹر دور جا کر گری

ہفتہ 12 مئی 2018 19:51

برازیلین فٹبالر نے طویل ترین کِک لگا کر عالمی ریکارڈ بنا  دیا
مانچسٹر سٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 مئی2018ء) برازیلین فٹبالر نے طویل ترین کِک لگا کر عالمی ریکارڈ بنا دیا ،24 سالہ برازیلین کھلاڑی ایڈرسن سینتانا موریس کی لگائی گئی کِک کے نتیجے میں فٹ بال 75 اعشاریہ 3 میٹر دور جا کر گری۔ تفصیلات کے مطابق فٹ بال دنیا کا سب سے زیادہ پسندیدہ کھیل ہے، یہی وجہ ہے کہ فٹبالرز سب کی توجہ کا مرکز ہوتے ہیں جو شائقین کو لطف اندوز کرتے رہتے ہیں۔

(جاری ہے)

ایسے ہی مانچسٹر سٹی سے کھیلنے والے 24 سالہ برازیلین کھلاڑی ایڈرسن سینتانا موریس نے گرا ئو نڈ میں پریکٹس کرتے ہوئے اتنی طویل کِک لگائی کہ پچھلے تمام ریکارڈز توڑ ڈالے۔ایڈرسن کی لگائی گئی کِک کے نتیجے میں فٹ بال 75 اعشاریہ 3 میٹر دور جا کر گری۔کِک کی رفتار اور فاصلے کے ریکارڈ کے مطابق یہ اب تک کی سب سے تیز رفتار اور طویل کِک ہے، جب کہ اس سے قبل طویل ترین کِک صرف 75 میٹر تھی۔موقع پر موجود گنیز ورلڈ ریکارڈ کے نمائندے نے ایڈرسن کے اس ریکارڈ کی تصدیق کی۔

متعلقہ عنوان :