این جی اوز ملک کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں ، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر تنویر صفدر

ہفتہ 12 مئی 2018 20:05

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2018ء) ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر تنویر صفدر نے کہا ہے کہ این جی اوز ملک کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں اور سماجی خدمات کے حوالے سے ان تنظیموں کا بڑا اہم کردار ہے ۔

(جاری ہے)

وہ فیڈریشن آف این جی اوز کی تقریب میں خطاب کررہے تھے جس کی صدارت چیئرمین فیڈریشن ممتاز الحق نے کی جبکہ تقریب سے دیگر این جی اوز کے نمائندوں ممتازالحق،محمد علی،الطاف حسین شاہ دیوالیاں،سفیر صغریٰ نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ حکومت کو بھی فعال تنظیموں کی سرپرستی کرنی چاہیے۔ آخر میں مختلف شعبوں میں شاندار کارکردگی دکھانے والے صحافیوں اور این جی اوز کو شیلڈز پیش کی گئیں۔