آرمینیا سے تعلقات کی بحالی اس ملک کے مثبت موقف سے مشروط ہے، ترک وزیر اعظم

ہفتہ 12 مئی 2018 22:20

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2018ء) ترک وزیر اعظم بن علی یلدرم نے کہا ہے کہ اگر آرمینیا ترکی کیخلاف دشمنانہ مؤقف سے باز آجاتا ہے تو پھر ترکی بھی اپنے مؤقف میں تبدیلیاں لائے گا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو دارالحکومت انقرہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ترک وزیر اعظم یلدرم نے کہا کہ اگر آرمینیا سالہا سال سے جاری ترکی مخالف مؤقف،ترکی کی زمینی سالمیت اور سرحدوں پر غیر موزوں عمل درآمد سے باز آتے ہوئے کسی نئے باب کا آغاز کرنے کا متمنی ہے تو ہم ان معاملات کی تفصیلات کا بغور جائزہ لینے کے بعد جوابی اقدام اٹھا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم کسی کیساتھ بھی نہیں اور بالخصوص ہمسایہ ملک کے ساتھ دشمنی کرنے کی بالکل خواہش نہیں رکھتے،تاہم اگر آرمینیا نے عملی طور پر نیک نیتی کا مظاہرہ کیا تو ہم بھی اپنے ملک کے مفاد کو بالائے طاق رکھتے ہوئے قدم اٹھائیں گے۔

متعلقہ عنوان :