ہری پور، حلقہ پی کی42- کیلئے ریٹرننگ آفیسر اور دو اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرز کا تقرر کر دیا گیا

ہفتہ 12 مئی 2018 21:40

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2018ء) ہری پور کے حلقہ پی کی42- کیلئے ریٹرننگ آفیسر اور دو اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر کا تقرر کر دیا گیا۔ سول جج غازی کو آر او اور تحصیلدار غازی و ای ڈی او ایجوکیشن غازی سرکل اے آر او ہوں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے ہری پور کے صوبائی حلقہ پی کی42- کیلئے سول جج غازی عبدالقیوم کو ریٹرینگ آفیسر مقرر کیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے ضلع ہری پور کے صوبائی حلقہ میں ایک ریٹرننگ آفیسر اور دو اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرز کو تعینات کیا ہے۔