مری، ماحولیات سے متعلقہ مقدمات کی سماعت ، پچاس سے زائد مقدمات کی سماعت کی گئی

ہفتہ 12 مئی 2018 22:41

مری۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2018ء) ادارہ تحفظ ماحولیات پنجاب کی جانب سے مری میں ماحولیات سے متعلقہ مقدمات کی سماعت کے سلسلہ میں ہفتہ کے دن پچاس سے زائد مقدمات کی سماعت کی گئی ، ادارہ کی طرف سے ماحولیات سے متعلقہ شکایات سنی گئیں۔

(جاری ہے)

مقدمات کی سماعت مری میں اسسٹنٹ کمشنر مری کی عدالت میں کی گئی، بعدازاں ماحولیاتی ٹریبونل کے ممبران شاہ زیب سعید اور محمدمظفر نے مری بارایسوسی ایشن کے صدرخالد محمو دچوہدری ایڈووکیٹ سینئر ممبران نذیر احمد عباسی ایڈووکیٹ،راجہ عبدالرحمٰن ایڈووکیٹ،راجہ بلال رحمٰن ایڈووکیٹ اور دیگر سے ملاقات کی۔

متعلقہ عنوان :