سیفٹی اینڈ ہیلتھ ایکسپو 19جون سے لندن میں شروع ہوگی، کئی پاکستانی کمپنیوں کی شرکت متوقع

اتوار 13 مئی 2018 12:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2018ء) برطانیہ میں سیفٹی اینڈ ہیلتھ ایکسپو 19جون سے لندن میں شروع ہوگی جو 21 جون کو ختم ہوگی ۔

(جاری ہے)

اس نمائش میں کیمیکل پروٹیکشن سوٹ ‘ حفاظتی ملبوسات‘ آنکھوں کی حفاظت کے لئے مصنوعات‘ لائف جیکٹس ‘ یونیفارمز‘ سیفٹی اینڈ ورکس اور ای ہیلتھ سے متعلق سافٹ ویئرزکی نمائش کی جائے گی ۔نمائش میں کئی پاکستانی کمپنیوں کی شرکت متوقع ہے۔

متعلقہ عنوان :