قومی انٹر سکول چمپئن شپ (آج)14 مئی سے شروع ہوگی

ٹورنامنٹ میں شرکت کی خواہش رکھنے والی مزید ٹیمیں 10 مئی تک اپنے ناموں کا اندراج کرواسکتی ہیں‘شوکت جاوید

اتوار مئی 13:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 مئی2018ء) پاکستان بیس بال فیڈریشن کے زیراہتمام اور بیس بال بحریہ ٹاؤن سپورٹس ونگ کے تعاون سے قومی انٹر سکول چیمپئن شپ 14 مئی سے عاشق حسین بیس بال سٹیڈیم بحریہ ٹاؤن لاہور میں شروع ہوگی، چمپئن شپ کا افتتاح پاکستان بیس بال فیڈریشن کے صدر شوکت جاوید کریں گے۔۔پاکستان بیس بال فیڈریشن کے صدر سید فخر علی شاہ نے بتایا کہ چمپئن شپ میں مختلف سکولوں کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں میسیج گرامر سکول ازمیر ٹاؤن ، گورنمنٹ ہائی سکول مانگا منڈی ، علی گڑھ پبلک سکول مانگا منڈی ، گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول مراکہ کوارٹرز، الائیڈ سکول دیپالپور کیمپس ، فکرِ اقبال ہائی سکول گوجرانوالہ ، ڈویژنل پبلک سکول ماڈل ٹاؤن اور کریسنٹ پبلک سکول شادمان کی ٹیمیں شامل ہیں، انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں شرکت کی خواہش رکھنے والی مزید ٹیمیں 10 مئی تک اپنے ناموں کا اندراج کرواسکتی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نیکہا کہ ٹورنامنٹ دو روز ٹک جاری رہے گا اور ایونٹ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی بریگیڈئیر (ر) خلیل اللہ بٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر بحریہ ٹاؤن لاہو رہوں گے جو کہ کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات اور سرٹیفیکٹ تقسیم کریں گے۔ سید فخر علی شاہ جوکہ بحریہ ٹاؤن لاہور کے سپورٹس ونگ کے ڈائریکٹر بھی ہیں نے بتایا کہ فیڈریشن ایونٹ میں حصہ لینے والے سکولز کی ٹیموں کو بیس بال کا سامان اور کوچ مہیا کررہی ہے اور چمپئن شپ میں شاندارکارگردگی کا مظاہرہ کر نے والے کھلاڑیوں کو قومی ٹیم میں شامل کیاجائے گا انہوں نے کہا کہ روواں سال پاکستان کی یوتھ ٹیموں نے انڈر 12 چمپئن شپ تائیوان اور انڈر 18چمپئن شپ جاپان میں حصہ لیں گے -

متعلقہ عنوان :